نوشہرہ: وفاقی وزیرِ دفاع پرویزخٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان غیرمشروط راضی نام ہوگیا،۔، پارلیمنٹ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ نے دونوں بھائیوں کو گلے ملادیا۔
وزیردفاع پرویز خان خٹک اور انکے بھائی لیاقت خٹک کے درمیان راضی نامہ کرانے کیلئے چند ہفتے پہلے ضلع نوشہرہ کی سطح پر ایک گرینڈ جرگہ ترتیب دیا گیا تھا اس گرینڈ جرگہ میں ضلع نوشہرہ کے عمائدین،سابق بلدیاتی ممبران،اقلیتی ورکر اور خواتین کارکنان جن میں میاں انعام، زرعالم خان،انجینئر زاھد خٹک، حسن جان،حمید اللہ خٹک،ملک جہانزیب، حیدر علی، شوکت علی، شوکت نذیر،حاجی آمین زادہ، فلک نیاز،جانس خان،سلیم خان، اسرار خان، انجم خٹک، فائق خان، توحید عالم، طیم الدین،نزر دین، حنیف اللہ، عبد الرزاق وزیر، سابق ناظم اعلی اشفاق خان،شہاب عالم،میاں نعمان کاکاخیل،اسد ترک ایڈووکیٹ،شوکت خان،سکندر خان، مراد خان،اکمل شاہ، فائق،زاھد حیات،سٹیفن غوری،یاسر خٹک، زرتاج خان،شاہ فیصل ترک، حنیف خان،جان رازخٹک،داد اعوان لیاقت علی،افسر بہادر خٹک،جمیل خٹک شامل تھے جبکہ خواتین نائلہ ناز،یاسمین اور نوشین بھی اس گرینڈ جرگہ کاحصہ تھیں۔
گرینڈ جرگہ کی راضی نامے کی کوششوں کو آخری مرحلے تک خفیہ رکھا گیا تھا اور اس دوران اس گرینڈ جرگے کی دونوں بھائیوں سے مختلف ملاقاتیں ہوئیں۔
مذاکرات چلے اور گذشتہ شب یہ گرینڈ جرگہ اس وقت اختتام کو پہنچا جب دونوں بھائی گلے ملے۔
قبل ازیں گرینڈ جرگہ نے ایک روز قبل اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال دیا تھا اورہرصورت راضی نامہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز گرینڈ جرگہ کی کوششوں سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور لیاقت خٹک گلے ملے اور آئندہ کیلئے دونوں بھائیوں نے حسب سابق مشورے سے چلنے کا اعلان کیا۔
معلوم ہوا کہ گرینڈ جرگہ کی کوششوں سے غیر مشروط راضی نامہ ہواہے۔ ادھر راضی نامہ کے بعد نوشہرہ میں دونوں بھائیوں کے سپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔