کیوی وزیراعظم کی دوران زلزلہ پریس کانفرنس، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے زلزلے کے جھٹکوں کے دوران پراعتماد انداز میں پریس کانفرنس جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کورونا وبا سے متعلق پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔

جسنڈا آرڈرن نے مسکراتے ہوئے پر اعتماد انداز میں زلزلے کے جھٹکوں کا سامنا کیا اور رپورٹر سے کہا خلل کے لیے معذرت، کیا آپ سوال دہرا سکتے ہیں؟

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔