خیبرپختونخوا، بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19دسمبر کو ہوں گے۔

 کاغذات نامزدگی 4سے 8نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی10سے 12نومبر تک کریں گے۔

 کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 16نومبر تک کی جاسکیں گی۔

ٹربیونلز 19نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔

 الیکشن کمیشن 23نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔