امریکا نے سفری پابندیاں ختم کردیں 

واشنگٹن:امریکا نے کورونا وبا کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔

2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں۔

وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے۔

 نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق8 نومبر سے ہوگا۔

امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہو گا۔

 امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی۔

ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔