وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد مثبت خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد بھی سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کی تھی۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی مالی معاونت کی تھی۔