واشنگٹن:سابق امریکی صدارتی امیدوار، سینیٹر اور سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کی مسلمان سیکریٹری 45 سالہ ہما عابدین نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ دست درازی کی۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق ہما عابدین نے اپنی جلد شائع ہونے والی سوانح عمری میں کئی انکشافات سے پردہ اٹھایا ہے جب کہ انہوں نے اپنے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر بھی کھل کر بات کی ہے۔
ہما عابدین کی سوانح عمری ’باتھ اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز‘ (Both/And: A Life in Many Worlds) ا?ئندہ ہفتے شائع ہوگی، تاہم برطانوی اخبار نے اس کی کاپی پہلے ہی حاصل کر رکھی تھی۔
اخبار نے ہما عابدین کی سوانح عمری کے کچھ اقتسابات سے متعلق شائع رپورٹ میں بتایا کہ کہ ہیلری کلنٹن کی سیکریٹری نے اس سینیٹر کا نام صیغہ راز رکھا ہے، جنہوں نے ان کے ساتھ دست درازی کی۔
ہما عابدین نے اپنی کتاب میں تقریبا 20 سال پرانا واقعہ بیان کرتیہوئے لکھا ہے کہ انہیں ایک سینیٹر نے اپنی رہائش گاہ پر دستی درازی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ہما عابدین نے کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ سینیٹر نے ایک تقریب کے بعد انہیں ڈراپ کرنے کے دوران گھر چل کر کافی پینے کی پیش کش کی اور جب وہ ان کے گھر گئیں تو سینیٹر حیوانگی پر اتر آئے۔
ہیلری کلنٹن کی سیکریٹری کے مطابق مذکورہ سینیٹر نے گھر پہنچتے ہی اپنی آستین اوپر کرکے ان کے لیے کافی بنائی اور بعد ازاں ان کے انتہائی قریب آکر ان کے گلے میں میں بازو ڈال کر انہیں صوفے پر دھکیل دیا۔
ہما عابدین لکھتی ہیں کہ سینیٹر نے انہیں بوسہ دینے کی کوشش کی اور اسی دوران ہی انہوں نے پورے زور سے سینیٹر کو دھکا دیا اور وہاں سے چلی آئیں۔
ہیلری کلنٹن کی سیکریٹری نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کی جانب سے سینیٹر کو دھکا دیے جانے کے بعد مذکورہ سینیٹر نے ان سے اسی وقت معافی بھی مانگی۔
اپنی کتاب میں انہوں نے ہیلری کلنٹن کے ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری شادی میں شرکت کا ذکر بھی کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن کے ہمراہ فلوریڈا کے پام بیچ پر جنوری 2005 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی میں شرکت کی اور انہیں شادی میں ایسا لگا جیسے کسی عرب کی شادی ہو رہی ہو۔
اپنی سوانح عمری میں ہما عابدین نے دیگر سیاسی و متنازع مسائل پر بھی بات کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد رازوں سے پردہ بھی اٹھایا ہے۔
ہما عابدین متحدہ ہندوستان نڑاد والدین کے ہاں امریکی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئی تھیں، تاہم وہ والدین کے ہمراہ کم عمری میں ہی سعودی عرب منتقل ہوگئی تھیں۔ہما عابدین نے اسلامی تعلیمات کی اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے، وہ عربی، انگریزی اور اردو سمیت فرینچ زبان پر بھی عبور رکھتی ہیں۔
ہما عابدین نے نوجوانی میں ہیلری کلنٹن کی سیاسی سیکریٹری کی ذمہ داریاں سبھالیں اور وہ ان کے ساتھ 2016 کے انتخابات کے بعد تک کام کرتی رہیں۔
ہما عابدی نے 2010 میں امریکی سینیٹر انتھونی وایئنر سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔
2015 میں شوہر پر جنسی ہراسانی اور خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔تاہم جنوری 2018 میں انہوں نے شوہر سے صلح کرتے ہوئے طلاق کی درخواست واپس لی تھی۔