پشاور: ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے نویں اور گیارویں جماعتوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ¾ امتحانات میں ایک لاکھ 44 ہزار 3 سو 37 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ¾ تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک و انٹر کے نتائج کی پالیسی کے مطابق نویں اور گیارویں کے نتائج بھی اسی پالیسی کے مطابق جاری کیے گئے ہیںجس کے تحت تمام کے تمام بچوں کو پاس کیا گیا ہے البتہ وہ بچے جنہوں نے امتحانا ت میں حصہ نہیں لیا اور غیر حاضر تھے فیل تصور کیے جا چکے ہیں ¾پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق نویں جماعت میں بچوں کی مجموعی تعداد 86 ہزار 7 سو 11 تھی جس میں 82 ہزار 4 سو 68 پاس ہو گئے ہیں 4243 بچے غیر حاضر رہے جو فیل تصور کے گئے ہیں نویں جماعت کے نتائج کا تناسب 95 اشاریہ ایک فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح گیارویں جماعت میں بچوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 6 سو 26 رہی جس میں 55 ہزار 8 سو 40 کامیاب قرار پاے جس میں بھی 1786 طلبہ طالبات غیر حاضر ہو کر فیل کیے گئے ہیں گیارویں نتائج کا پاسنگ تناسب 96 اشاریہ 9 ریکارڈ کیا گیا ہے پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق نویں اور گیارویں کے نتائج پشاور تعلیمی بورڈ کے ویب سائٹ اور بچوں یا ان کے والدین کی طرف سے دیے گئے موبائل نمبر پر بھی بھیجیں جائیں گے۔