خیبرپختونخوا کابینہ میں 2نئے وزراء اور تین مشیروں کی تقرری

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور ارشد ایوب خان کو وزارت مل گئی۔

محکمہ انتظامیہ پختونخوا نے کابینہ میں دو نئے وزرا ء اور تین مشیروں کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔

محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخواکے جاری اعلامیے کے مطابق کامران خان بنگش اور ارشد ایوب خان کو وزارت دی گئی ہے جبکہ 3معاونین خصوصی کو مشیر بنادیا گیا جن میں ریاض خان، محمد عارف احمدزئی اور محمد ظہور شامل ہیں۔

نئے وزرا کو شامل کیے جانے بعد خیبر پختونخوا میں وزرا کی تعداد 16ہوگئی،واضح رہے کہ کامران خان بنگش وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم تھے۔

٭٭٭٭٭٭