خیبرپختونخوا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار  

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار د یتے ہوئے  الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ  خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلے  میں الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دے دیا۔

 لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی(ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔

 عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا۔