پشاور: کامران بنگش اور ارشد ایوب خان نے صوبائی وزراء کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے نئے وزراء سے حلف لیا
منگل کو صوبائی درالحکومت پشاور میں گورنر ہاؤس میں خیبر پختونخوا کے نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہو ئے۔
خیبر پختونخواکابینہ میں شامل ہونے والے دو صوبائی وزراء جن میں کامران بنگش اور ارشد ایوب خان تھے۔انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے دونوں نئے وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔