سوڈان حبشہ اور اریٹیریا کا علاقہ آج کل انتشار کا شکار ہے اور بعض عالمی قوتیں جو چین کی دشمن ہیں وہ وہاں گڑ بڑ اس لئے چاہتی ہیں کہ چین وہاں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنا جو اثر ورسوخ بڑھا رہا ہے اسے زک پہنچے دریاے نیل کا اسی فیصد پانی جو مصر میں بہتا ہے اس کا منبع حبشہ اریٹیریا وغیرہ میں واقع ہے اور اس علاقے میں ایک بہت بڑا ڈیم بھی بن رہا ہے اس جملہ معترضہ کے بعد اب آتے ہیں دوسرے اہم قومی اور بین الاقوامی تازہ ترین مسائل کی جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ عین ممکن ہے عنقریب پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر بھی سر اٹھائے گوکہ تازہ ترین اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ یہ وبا وطن عزیز میں کافی حد تک کم ہو رہی ہے پر اس کا یہ مطلب بھی بالکل نہ لیا جائے کہ یہ بلا ہمیشہ کیلئے ٹل گئی ہے دیکھنے میں آیا ہے کہ اس ملک میں اکثر لوگ اب اس وبا کا مقابلہ کرنے کے جو ایس او پیز ہیں ان پر عمل درآمد میں آج کل کافی ڈھیلے پڑ گئے ہیں اور انہوں نے گھر سے باہر نکلتے وقت یا کسی میٹنگ یا یا کسی محفل میں جاتے وقت ماسک پہننا چھوڑ دیا ہے ہو سکتا ہے کہ اس غفلت کا انہیں آئندہ دنوں میں بھاری خمیازہ ادا کرنا پڑے ادھر ملک میں سیاسی تندور دھیرے دھیرے گرم کیا جا رہا ہے اور پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے جو تیور ہیں ان سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ا اسلام آباد کی طرف آئندہ چند دنوں میں لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرکے حکومت کیلئے ایک نیا درد سر پیدا کر دیں جس طرح متعلقہ حکام نے حال ہی میں اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے ایک جلوس کے ساتھ نمٹا ہے اس سے پی ڈی ایم کے کرتا دھرتوں کا یقینا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ یہ بات تو خیر طے ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھلے وہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں ہوں یا پی ڈی ایم سے باہر ان سب کی کی کوشش یہ ہوگی کہ حکومت وقت کو سیاسی دباؤ کے تحت مجبور کر دیا جائے کہ وہ اسمبلیوں کو تحلیل کر کے فوراً سے پیشتر نئے عام انتخابات کا اعلان کر دے وہ جانتے ہیں کہ اس وقت ملک کی معاشی صورت حال اس قدر دگرگوں ہے اور اس ملک کا عام آدمی مہنگاہی کے ہاتھو ں اس قدر مجبور ہے کہ اگر آئندہ مارچ تک نئے عام انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو وہ اپوزیشن کی بجائے حکومت کیلئے سیاسی طور پر گھاٹے کا سودا ثابت ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایوان اقتدار میں جو سیاسی پارٹی یا پارٹیاں موجود ہیں ان کے رہنماؤں کو بھی اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپوزیشن کی آس حکمت عملی کا وہ کیسے جواب دیں ایسا لگتا ہے کہ برصغیر میں انتہا پسندی کی روش نہایت خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اس کی ایک تازہ ترین مثال یہ ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کو یہ بات اس قدر بری لگی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے محمد شامی کی حمایت کیوں کی ہے کہ اس پر انہوں نے کوہلی ڈرانا دھمکانا شروع کر دیاہے بھارت میں انتہا پسندی پاگل پن کا روپ دھار چکی ہے تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کر لی ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرکٹ کی شکست ان سے برداشت نہیں ہو رہی اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھو بیٹھے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ