خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹر اِنسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت لوگوں کی خدمت کریں، بیماریوں سے بروقت بچاؤ سے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جاسکتا ہے، خیبر پختونخوا کے میڈیکل طلبا نے ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی اپنا کر بیماریوں سے شرح اموات کم کی جاسکتی ہے، صحت اِنصاف کارڈ کے احسن اقدام سے خیبر پختونخوا کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات میسر آئی ہیں۔
تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ضیاء الحق نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح بھی کیا۔