اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول پر ہی ہوں گے، عوام گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں، تصدیق کے بغیر خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جھوٹی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔