باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے ۔