مالاکنڈ: سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہوااسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
سماجی کارکن محمد زادہ آگرہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہوااسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ہے، فرانزک ٹیموں اور خفیہ اداروں کی محنت سے ملزمان گرفتار کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد زادہ کاقتل منشیات مافیا سے منسلک کیس ہے، محمد زادہ نارکوٹکس فورس تشکیل دینے جارہے تھے جبکہ 30منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔
یاد رہے 9 نومبر کو سماجی کارکن محمد زادہ کو موٹر سایکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ وہ شام کے وقت گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔