عراقی روحانی طبیب ملا علی کردستانی کا دورہ پشاور منسوخ 

پشاور:عراقی روحانی طبیب ملا علی کردستانی نے پشاور کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

 اب تک 20ہزار سے زائد بیماروں نے اپنی رجسٹریشن کی ہے غیر معینہ مدت کے لئے دورہ منسوخ کرنے کے بعد آنے والے سینکڑوں افراد واپس اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو جانا شروع ہو گئے ہیں۔

 دیر، باجوڑ، چترال، مالاکنڈ، بونیر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع کے دور دراز سے سینکڑوں افراد نے اپنی رجسٹریشن اب تک کی ہے حیات آباد میں گزشتہ روز بھی بدترین رش رہا شہری فٹ پاتھوں پر سو رہے ہیں جبکہ حیات آباد کے مقامی گلی، بازار کی شکل اختیار کر گئے ہیں اور عارضی طور پر جنرل سٹور بھی کھل گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 14ہزار سے زائد افراد کی رجسٹریشن کے بعد انہیں کنٹرول کرنا اب مشکل ہو گیا ہے جس کے بعد روحانی طبیب نے پشاور کے لئے اپنا دورہ غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کردیا ہے۔

 مختلف بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کے ساتھ آنے والے والدین، قریبی رشتہ دار 11نومبر سے عراقی روحانی طبیب کا انتظار کر رہے ہیں بعض نے پشاور میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں ڈیرے بھی ڈال دیئے ہیں۔