پشاور:وفاقی حکو مت نے گریڈ 22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس کے آفیسر سیکر ٹری واٹر ریسورسز ڈویژن اسلام آباد شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا گریڈ22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس کے آفیسر ڈاکٹر کاظم نیاز کو سیکر ٹری واٹر ریسورسز ڈویژن اسلام آباد تعینات کر دیا گیاہے۔
ڈاکٹر کاظم نیاز 31 اکتوبر2019 ء کو چیف سیکر ٹری تعینات کئے گئے تھے اس طرح انہوں نے دو سال سے زائد عرصہ تک خیبر پختونخوا میں خدمات انجام دی ہیں۔
نئے تعینات چیف سیکر ٹری شہزاد خان بنگش اس سے قبل خیبر پختونخوا میں اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں وہ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ٗ سیکر ٹری پی اینڈ ڈی فاٹا ٗ سیکر ٹری تعلیم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی اسامیوں پر کام کر چکے ہیں۔