خیبرپختونخوا:خطیبوں، آئمہ کرام کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مختلف مساجد میں تعینات خطیبوں اور آئمہ کرام کی تنخواہیں 8 ہزار روپے سے بڑھا کرماہانہ 21 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی نے محکمہ اوقاف کو 15 روز میں صوبے بھر کے خطیبوں کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطیبوں کی ماہانہ تنخواہیں 8000 ماہانہ سے بڑھا کر 21 ہزار ماہانہ کی جائیں۔