لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی

سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی اپنی نئی زمہ داری سنبھالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی، اس حوالے سے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں شاندار تقریب ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کور پشاور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔