پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کی تحصیلوں کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور کی تحصیل شاہ عالم کیلئے وقاص احمد، تحصیل چمکنی کیلئے نبی گل، تحصیل بڈھ بیر کیلئے سمیع اللہ خان، تحصیل پشتخرہ کے لئے عبدالجبار‘تحصیل متھرا کیلئے احتشام کو امیدوارنامزد کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ضلع بونیر کیلئے اعلان کردہ امیدواروں میں روزی خان کو تحصیل ڈگر، شیر عالم کو تحصیل سالارزئی، شریف خان کو چغرزئی،افسرخان کو تحصیل خدوخیل، سالار جہان کو تحصیل گاگرہ اور ممبر باچا کو تحصیل مہنڈر کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلع ہری پورکی تحصیل ہریپور سے اختر نواز خان،تحصیل خانپور سے راجہ شہاب سکندر اور تحصیل غازی سے ملک نوید کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع صوابی کیلئے اعلان کردہ امیدواروں میں بلند خان خان ترکء کو تحصیل رزڑ،سہیل یوسفزئی کو تحصیل ٹوپی،سہیل خان کو تحصیل چھوٹا لاہور اور تحصیل صوابی کیلئے عطا اللہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تحصی چارسدہ کیلئے ظفر خان، تحصیل تنگی کیلئے ارشاد علی اور تحصیل شبقدر کیلئے حاجی شاہد اللہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا، ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کیلئے ڈاکٹر خلیل الرحمان اور تحصیل خار کیلئے لقمان کو امیدوار نامزد کیا گیا۔
تحصیل کرک کیلئے عظمت علی، تحصیل بانڈہ داود شاہ کیلئے عنایت خٹک اور تحصیل تخت نصرتی کیلئے سجاد احمد کو میدان میں اتارا گیا۔
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل ڈیرہ سٹی کیلئے عمر امین گنڈا پور، تحصیل پہاڑ پور کیلئے کامران شاہ، تحصیل پروا کیلئے مفتی فضل الرحمان، تحصیل کلاچی کیلئے آریز خان اور تحصیل داربن کیلئے بابر خان کو ٹکٹ جاری کیا