خیبرپختونخوا،سٹریٹ کرائمز خاتمے کیلئے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے  اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخواکے دارالحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے تحفظات کے اظہار کے بعدآئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 آئی جی کے پی نے کہا کہ  ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔