پشاورمیں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔
پشاورکے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پرگزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفرشہید ہوگئے۔دومشتبہ ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ فراراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حیات آباد مقابلے میں شہید2پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔