اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اوردیگرفریقین کو عدالتی معاونت کا بھی حکم دیا ہے،جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ تمام فریقین کا مقصد صاف و شفاف انتخابات ہونا چاہیے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
خوشدل خان ممبر صوبائی اسمبلی اور کامران مرتضیٰ سینیٹر ہیں۔تمام فریقین عدالت کی معاونت کرتے ہوئے غیر جانبدار رہیں۔
عدالت نے کیس 3 رکنی بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔