پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے صوبائی وزراء کامران بنگش،ارشد ایوب، فیصل امین، انورزیب خان اورمعاون خصوصی تاج محمد خان کے قلمدان تبدیل،جبکہ کابینہ میں دو نئے معاونین کا اضافہ کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کو معاون خصوصی برائے اطلاعات،جبکہ صاحبزادہ سعید احمد معاون خصوصی برائےتوانائی مقررکردئے گئے۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر بیرسٹر محمد علی سیف کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کامران بنگش کے پاس ہائیر ایجوکیشن آرکائیوزاینڈ لائیبریریز کی قلمدان برقرار رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق ارشد ایوب کو ایریگیشن،جبکہ فیصل امین گنڈاپور کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دی گئی ہے، جبکہ صوبائی وزیر انورزیب خان کی قلمدان تبدیل کرکے ان کو زکواۃ و عشراینڈ سوشل ویلفئیراور سپیشل ایجوکیشن اینڈ وومن امپاورمنٹ کے قلمدان تفویض کردئے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی تاج محمد ترند سے قلمدان لے کر صاحبزادہ سعید احمد کو معاون خصوصی توانائی مقرر کردیاگیا ہے، جبکہ تاج محمد ترند معاون خصوصی برائےریوینو برقرار رہیں گے۔