خیبرپختونخوا کیلئے گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے لئے سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں 907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اوگرا یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سوئی ناردرن کی جانب سے اوگرا کو دی گئی درخواست میں سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1484روپے 7 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے -

کمپنی کے لیے اس وقت گیس کی اوسط قیمت 576روپے 32پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے-

سوئی ناردرن نے گزشتہ سالوں کے ریونیو شارٹ فال کی مد میں 219 ارب 89کروڑ روپے کو درخواست کا حصہ بنایا ہے- 

سوئی ناردرن نے درخواست میں ایل پی جی ائیر مکس پراجیکٹ کی مد میں 0.47 روپیاور روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 56 روپے 3پیسے اضافہ مانگاہے-

سوئی ناردرن نے ٹرانسمشن اینڈڈسٹری بیوشن کاسٹ سمیت دیگر اخراجات کی مد میں 103 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا ہے۔

سوئی نارردن نے رواں مالی سال کیلئے ایل این جی کاسٹ آف سروس کا تخمینہ 300 روپے اور 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے-

سوئی ناردرن نے درخواست میں شارٹ فال کا تخمینہ 92 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا ہے جبکہ درخواست میں 219 ارب 89 کروڑ سابقہ سالوں کا شارٹ فال بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر شارٹ فال کا تخمینہ تقریبا 312 ارب روپے لگایا گیا ہے۔