پشاور:الیکشن میں سرکاری مشنیری استعمال کا انکشاف، الیکشن کمیشن کا نوٹس

 پشاور میں سرکاری کرین کی مدد سے پی ٹی آئی جھنڈے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے کر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

 سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔