ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کامران بنگش کو طلب کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیرتعلیم کامران خان بنگش کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرچارسدہ نے صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو ضلع چارسدہ میں افتتاحی تقریب میں شمولیت اور خطاب کرنے پر  9 دسمبر کو دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے  کانوٹس دیا ہے تاکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔