پشاور میں اراضی کے حوالے سے خفیہ سروے شروع

پشاور:ایف بی آر نے پشاور میں اراضی کے حوالے سے خفیہ سروے شروع کردیاہے۔

 خفیہ سروے کے دوران ان کاروباری افراد،  سرکاری ملازمین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی اراضی کے بارے میں تفصیلات وغیرہ حاصل کی جائیگی جن کو خفیہ رکھا گیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی اس حوالے سے نہیں ہو رہی ہے۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق پشاور کے علاوہ صوبے کے بڑے بڑے شہروں میں بھی خفیہ سروے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 ٹیمیں محکمہ مال سمیت دیگر صوبائی محکموں و وفاقی محکموں سے تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔

 حیات آباد، سٹی، کینٹ، ٹاؤن اور شہر کے نواحی علاقوں میں اراضی کے حوالے سے خفیہ سروے مکمل کرنے کے بعد نان ٹیکس گزاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور انہیں بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

 ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سرکاری اہلکاروں جن کی حیات آباد سمیت دیگر پوش علاقوں میں اپنے نام پر، اپنے بیگمات کے نام پر، اپنے بچوں کے نام پر جو اراضی ہے ان کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی کہ یہ انہوں نے کس طر ح بنائی ہیں کاروباری افراد کے اراضی کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔