خیبر پختونخوا کے دوارکان اسمبلی کو نوٹس 

پشاور: الیکشن کمیشن نے چارسدہ سے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کے دواراکین کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کردی ہے، یہ وارننگ جمعہ کے روز دونوں ممبران کو ریجنل الیکشن کمشنرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ کی جانب سے جاری کیاگیا ہے، ریجنل الیکشن کمشنرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ کی جانب سے چارسدہ سے قومی اسمبلی کے رکن ملک انور تاج اور صوبائی اسمبلی کے رکن سلطان محمد کو بلدیاتی انتخابا ت کےلئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کرکے انہیں وضاحت کے لئے طلب کیاگیا تھا جس پر رکن قومی اسمبلی ملک انورتاج بذات خود جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان اپنے وکیل کے زرےعے جمعہ کے روز ، ریجنل الیکشن کمشنرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ کے سامنے پیش ہوئے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی جس پر ، ریجنل الیکشن کمشنرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفےسر چارسدہ نے دونوں اراکین اسمبلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ محتاط رہنے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔