پشاور:خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2ہزار32 امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
جنرل نشستوں پر 217 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،خواتین کی نشستوں پر 876 امیدوار،کسان نشستوں پر 285 امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے.
یوتھ نشستوں پر 500 امیدوار، اقلیتی نشستوں پر 154 امیدواربلامقابلہ فتح یاب ہوئے ہیں۔
صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 70لاکھ15 ہزار767 ہے جبکہ خواتین 56لاکھ 53ہزار 95 ووٹر ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 اضلاع میں 9ہزار223 پولنگ اسٹیشن،28ہزار892 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔
2 ہزار 528 پولنگ اسٹیشن نارمل، 4122 حساس اور2507 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیا گیا تھا۔