نوشہرہ:خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیر پر مہر لگادی۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کے لئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگادی۔
انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا پاکستان تحریک انصاف اور بھتیجا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔