ساہیوال: خبردار، ہوشیار، آن لائن فراڈ کیلے نیا طریقہ تیار، فراڈیے ہیکرز نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا انداز اپنا لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فراڈیے ہیکرز بینک کے نمبر میں صفر کا اضافہ کرکے فون کرتے ہیں اس طرح اکاؤنٹ ہولڈرز شہریوں کی معلومات چرا لیتے ہیں۔
اس فراڈ کا پتہ چلنے پر ایف آئی اے نے شہریوں کو بینک اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات نہ دینے کی ہدایت کر دی ہے-