اسلام آ باد: نادرا نے شکایات کے ازالے کے عمل کو ہموار کرنے اور مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے ڈیزائن کردہ نادرا سنٹرلائزڈ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
نادرا کی جانب سے عوام کو وسیع پیمانے پرخدمات کی فراہمی اور اس متعلق شکایات کا اندراج جو مختلف پلیٹ فارمز پر کیا جا رہا تھا، جیسا کہ ہیلپ لائن، ٹویٹر، فیس بک، پاکستان سٹیزن پورٹل تحریری درخواستیں /شکایات، شکایات کا پرانا نظام، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور عوام کے بذات خود نادرا دفاتر اور ہیڈ کوارٹر میں آنا شامل تھا وہ نادرا انتظامیہ کے لئے ان کو حل کرنے میں بہت سے مسائل پیدا کر رہا تھا۔
مزید یہ کہ شکایات کے ازالے کیلئے منتشر نظام، شکایات کے حل میں تاخیر اور غیر موثر نتائج کا بھی سبب بنا۔ نیا نادراسنٹرلائزڈ کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پہلے سے موجود شکایات کے ازالے کا دائرہ کار، جس میں شکایات پر نظر رکھنے، درجہ بندی کرنے، نگرانی کرنے اور جواب دینے کے لیے مناسب طریقہ کار کا فقدان تھا، کووسعت بخشنیاور جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔
نیا نظام ملک بھر اور بیرون ملک نادرا کی خدمات حاصل کرنے والے عام لوگوں کے مسائل اور شکایات کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے عمل کو یقینی بنائے گا۔ جبکہ کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل نادرا کی ویب سائٹ پر لائیو کر دیا گیا ہے جہاں شہری نادرا سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حوالے سے اپنی شکایات براہ راست درج کرسکتے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نادرا کی خدمات اور ملازمین کی کارکردگی کو عوام کے لیے کھول دیا ہے کہ وہ خود اس کو پرکھیں گے اور اپنی رائے دے سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کو عوام کی آنکھ سے دیکھ کرہی انہوں نے ایک واحد مرکزی نظام تیار کیا ہے جس کی بنا پر شکایات کے فوری ازالے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نیکہا، ''نادرا قومی سطح پر عوامی مسائل کی شنوائی کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو اپنے 755رجسٹریشن مراکز، 263 موبائل رجسٹریشن وینز اور 10 سمندرپار مراکز میں روزانہ اوسطاً 100,000 لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
نادرا کی آن لائن پاک آئی ڈی سروسز کی دستیابی بھی عالمی سطح پر 190 سے زائد ممالک میں ممکن بنائی گئی ہیں۔ نیا نظام نادرا کی تمام سہولیات، خدمات اور پراجیکٹس سے متعلق شکایات کا ایک مکمل طور پرجامع ذریعہ فراہم کرے گا۔
ایک موثر نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ، نادراسنٹرلائزڈ کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم میں اپنی نوعیت کے مطابق شکایات کی درجہ بندی کرنے کی خصوصیت ہے، اگر کسی شکایت کو مقررہ وقت کے اندر اندر حل نہیں کیا جاتا تو ایسی شکایت کو ترجیحاً اعلیٰ سطح پر پہنچانے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی بدولت شکایت براہ راست چیئرمین نادرا تک پہنچے گی۔
شہری درج ذیل میں سے کسی بھی ذریعے کو استعمال کر کے شکایات درج کر سکتا ہے مثلا موبائل فون صارفین کے لیے نادرا ہیلپ لائن 1777، لینڈ لائن صارفین اور بین الاقوامی کال کرنے والوں کے لیے 051111786100، ای میل، سوشل میڈیا، کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ اور زونل ڈائریکٹر جنرلز کو ٹویٹر اور فیس بک پر موصول ہونے والی شکایات۔ اس کے بعد شکایات کو مرکزی نگرانی، کارروائی اور حل کے لیے نادراسنٹرلائزڈ کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم میں لاگ ان کر دیا جائے گا اور شہری کو ٹریکنگ نمبر مہیا کر دیا جائے گا۔
سسٹم کو تمام مطلوبہ خصوصیات سے لیس کیا گیا ہے جیسے منفرد رجسٹریشن نمبر کے ذریعے اسٹیٹس ٹریکنگ، درجہ بندی اور تکمیل کی رسید وغیرہ تاکہ شکایت درج ہونے کے تجربے کو صارف دوست بنایا جا سکے۔
نادرا رجسٹریشن مراکزکی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہم نے اپنے ہیڈ کوارٹر کے آپریشن روم سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیٹکس کا فائدہ اٹھایا ہے، جہاں ٹوکن پروسیسنگ، قطار سے نمٹنے کی براہ راست نگرانی کی جاتی ہے اور ہر سطح پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لییبروقت مداخلت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔