واشنگٹن: امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔
ائیرپورٹ عملے کی کمی کےباعث 6 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 3ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملےکی کمی کاسامنا ہے۔