جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودیپور میں ہندو درزی کے قتل میں ملوث ملزم حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کا کارکن نکلا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن پارٹی کانگریس اور بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین اس سلسلے میں حقائق سامنے لے آئے۔
سوشل میڈیا پر ملزم ریاض اختری کی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ تصویریں زیرِگردش ہیں۔
کانگریس رہنما پون کھیرا نے انکشاف کیا کہ ریاض اختری اکثر راجستھان میں بی جے پی لیڈر اور وزرا کے ساتھ تقریب میں شرکت کرتا تھا۔
واضح رہے کہ اس درزی کنہیا لال کا قتل گستاخی میں ملوث بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں بیان کے بعد ہوا۔
پولیس نے قتل کے الزام میں دو ملزمان ریاض اختری اور غوث محمد کو گرفتار کیا۔