مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے روضہ رسولؐ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے 7 منٹ کا وقت متعین کر دیا۔
روضہ رسولؐ (ریاض الجنہ) میں نماز کی سہولت اور کسی بھی دشواری سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
عازمین حج کو روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ادائیگی نماز کے لیے 7 منٹ دیے جارہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔
عازمین حج کو گروپ کی صورت میں ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پہلا موقع ہے کہ 37 نمبر گیٹ کے راستے جنوبی صحنوں سے عازمین کو اندر بھیجا جارہا ہے۔
صرف انہی عازمین کو اندر داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے اور بارکوڈ چیک کرکے جانے دیا جاتا ہے۔ فی گروپ میں 650 افراد شامل ہوتے ہیں جنہیں نماز کے لیے 7 منٹ دیے جاتے ہیں۔