پشاور:انسداد منشیات مہم نے 8 سال قبل لاپتہ ہونے والا بیٹا والدین سے ملوا دیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آزاد کشمیر کا سرفراز نشے کی لت میں مبتلا تھا اور 8 سال قبل گھر بار چھوڑ کر پشاور کارخانو کے علاقے میں منتقل ہوا تھا۔ گھر والے سرفراز کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک ہار کر مایوس ہوگئے۔

سرفراز کے خاندان نے گزشتہ دن اسے ٹی وی پر دیکھ کر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا، تو اپنے بیٹے کے بارے میں پتہ چلتے ہی ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سرفراز کے والدین اب اس سے ملنے کے لئے پشاور آرہے ہیں۔

کے پی حکومت کی اس مہم میں نشے کے عادی افراد کا سرکاری سطح پر علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں فلاحی تنظیموں کے بحالی مراکز اور ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر شہری بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔