اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن سے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنے لگی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی۔ سردار مسعود خان نے امریکی صدر سے ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی۔
مسعود خان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اوول آفس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔