پاک، چین بحریہ کی شنگھائی میں جنگی مشقیں، پی این ایس تیمور کی شرکت

چین کے شہر شنگھائی میں پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چینی بحریہ کے بحری و ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کے ہمراہ مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈینز 2022 کا مقصد مختلف قسم کے سمندری خطرات کے خلاف پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا مزید فروغ ہے۔ یہ بحری مشق خطے میں محفوظ و مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔