فلپائن ، گریجویشن تقریب میں شدید فائرنگ، 3افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلپائن میں گریجویشن تقریب کے دوران فائرنگ میں سابق خاتون میئر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح کوئزون سٹی میں اٹینیو ڈی منیلا یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعراز میں منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے طلبہ اور ان کے اہل خانہ گریجویشن کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق حملے میں جنوبی فلپائن کے ایک قصبے کی سابق میئر سمیت کم از کم تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ فائرنگ ہوتے ہی کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرتے رہے۔

ہلاک ہونے والوں میں روستا فروگی شامل تھیں جو جنوبی جزیرہ باسلن کےلیمیتن قصبے کی سابق میئر تھیں۔ مرنے والوں میں اس کا معاون اور یونیورسٹی کا گارڈ بھی شامل ہے۔