مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں حرمین شریفین کے منتظم ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت کی خلاف ورزی ’ایک سرخ لکیر‘ ہے۔
اْن کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ سعودی پولیس نے اسرائیلی ٹی وی چینل سے وابستہ ایک صحافی کو مقدس شہر مکہ میں داخلے میں مدد فراہم کرنے پر اپنے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ غیر مسلم صحافی امریکی شہریت کے حامل ہیں اور اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 13 سے منسلک ہیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے قواعد کی خلاف ورزی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بھی ایسا کیا، اْنھیں ’اْن کے کام کی نوعیت اور قومیت سے قطع نظر برداشت نہیں کیا جائے گا۔