دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا،جبکہ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی اشتعال انگیز زبان حقیقت نہیں بدل سکتی، بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر رکھا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور ان کے حقیقی نمائندوں کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔