لندن:برطانیہ کووڈ 19 کے اثرات سے باہر نہ نکل سکا، معیشت کے ہر شعبے کو محنت کشوں کی کمی کا سامان ہے۔
برطانیہ کے آفس آف نیشنل اسٹیٹکس کے مطابق کووڈ سے اب تک 30لاکھ محنت کشوں کی کمی کا سامنا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں محنت کشوں کی کمی کے باعث زراعت، ائیر لائنز اور مہمان نوازی سمیت مختلف صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں۔
برطا نیہ میں محنت کشوں کی کمی سے برطانوی معیشت کا ہر شعبہ متاثر ہے جس باعث برطانیہ میں لیبر قوانین میں ممکنہ نرمی کے امکانات ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں محنت کشوں کی کمی کی بڑی وجہ کم ہنرمندی کے امیگریشن قوانین کے خاتمے کے بعد بریگزٹ کے لیبر مارکیٹ کے سخت قوانین ہیں۔