نیروبی:کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 34 افرادجاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی۔ بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔