ٹرین ریپ کیس، 5ملازمین پر فرد جرم عائد

کراچی:کراچی کی عدالت نے چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کا گینگ ریپ کرنے اور فوٹیج بنانے پر نجی ٹرین کے پانچ ملازمین پرفرد جرم عائد کردی۔

ریلوے پولیس نے 25 سالہ خاتون پر 27 اور 28 مئی کی رات مبینہ جنسی زیادتی کے حملے کے الزام میں بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کے منیجر اور 4 ٹکٹ چیکرز کو گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی اشرف حسین نے ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی۔گزشتہ مہینے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی طرف سے پاکستان پینل کوڈ(سی آر پی سی)کی دفعہ 173 کے تحت پیش کی جانے والی تفتیشی رپورٹ منظور کی تھی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر حبیب اللہ خٹک نے چالان میں محمد زاہد، عاقب منیر، محمد زوہیب اور امیر رضا پر خاتون پر ریپ کے الزام کی چارج شیٹ پیش کی جبکہ پانچویں ملزم محمد حمید کو مبینہ طور پر جرم میں معاونت کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے الزام کیا گیا۔