شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ کا اجلاس آج اور کل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ازبکستان کے قائم مقام ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر،اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی بھی شریک ہوں گے۔
وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم عالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بلاول بھٹو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔