پشاور:خیبرپختونخوا پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرادی۔
کمزور طبقے کی پولیس تک آسان رسائی کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے موبائل فون ایپ متعارف کر وائی ہے۔
خواتین،خواجہ سرا،خصوصی افراد، اقلیتی برادری اور بچے پولیس اسٹیشن آئے بغیر اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کرسکیں گے۔
ایپ میں درخواست جمع کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے 10 منٹ تک رسپانس دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔