ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے مشرقی اضلاع میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے کے بعد کم از کم 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے مرکزی آپریشنز کے سربراہ علی التونیجی نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں ایشیائی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔بعد ازاں وزارت داخلہ نے ایک اور ایشیائی تارکین وطن کی موت کا اعلان کیا۔
جولائی میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس کا مشرقی ساحل بحر ہند کے مون سون سے بھی متاثر ہو سکتا ہے، دھوپ سے تپتی اس زمین پر موسلادھار بارش فوری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
ایمرجنسی سروس کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 2 روز کے دوران مدد کے لیے سینکڑوں کالز موصول کیں کیونکہ سیلابی پانی کے سبب فجیرہ اور دیگر مشرقی اضلاع کی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔