یوکرین کے شہر میکولیف میں روسی فوج کے حملے سے یوکرین کا سب سے بڑا اناج کا تاجر اہلیہ سمیت ہلاک ہو گیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق اتوار کی صبح میکولیف میں ہونے مبینہ روسی حملوں میں 74 سالہ یوکرینی تاجر کا گھر میزائل کا نشانہ بنا، ہلاک ہونے والا تاجر یوکرین کی اناج برآمد کرنے والی کمپنی کا مالک تھا۔
میکولیف کے گورنر نے ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اولیکسی واداتورسکی جو کہ زرعی کمپنی نیبولون کے بانی تھے روسی حملے میں اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق روسی میزائل حملےسے ہوٹل،2اسکولوں، اسپورٹس کمپلیکس اور سروس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔