الینوائے: امریکی ریاست الینوائے میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، تین پولیس اہل کاروں نے ایک مسلمان لڑکے کو پکڑ کر بے دردی سے پیٹ کر شدید زخمی کر دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کو الینوائے کے علاقے اوک لان میں پولیس اہل کاروں نے مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، 17 سالہ ہادی ابو عطیلہ کو زمین پر الٹا لٹا کر 3 اہل کاروں نے خوب پیٹا۔
واقعے کی ایک راہگیر نے ویڈیو بنا لی، جو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں اہل کاروں کو مسلم لڑکے کو زمین پر لٹائے بے دردی سے مکے برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تشدد کی ویڈیو وائر ل ہوئی تو پولیس نے وضاحت دی کہ ہادی کے پاس گن تھی، ہادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے بہیمانہ تشدد کے واقعے کے خلاف مسلم تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔